اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2020 01:32pm

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15دسمبرکوسماعت کرے گا ۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 15 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کر رکھی ہے، جس میں شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے جبکہ عدالت نے یہ زمین واپس لینے سے روکا تھا۔

خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست بھی 14 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنما ءخورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 14 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

خورشید شاہ کے اہل خانہ سمیت دیگر شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب درخواستوں پر بھی اسی روز سماعت ہوگی جبکہ پراسیکوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

معاونین خصوصی کی برطرفی کیلئے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 18 دسمبر کو کرے گا۔

یاد رہے کہ منصف اعوان ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Read Comments