اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2020 01:13pm

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید 50اموات،3,047 نئےکیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 50زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 8,653 ہوگئی جبکہ مزید3,047 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد432,327ہوگئی ۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے ،بار بار بے احتیا طی سے کونے کونے میں کورونا پھیل گیا۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,047نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کوروناکے مریضوں کی تعداد4لاکھ32ہزار327ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ91ہزار 246ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ25ہزار897افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں51ہزار172،اسلام آباد میں34ہزار014،بلوچستان میں17ہزار650 ،گلگت بلتستان میں4770اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7578کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید50مریض جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں ، خیبرپختونخوا 11، سندھ 10،اسلام آباد 5اورآزاد کشمیر میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ، جس کے بعد مجموعی اموات 8ہزار653 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3109افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3284،خیبرپختونخوا میں 1450،اسلام آباد میں353،بلوچستان میں173اور گلگت بلتستان میں 98اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث186 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ44ہزار582 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,538مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,791 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ79ہزار092مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں42ہزار596کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3047افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 59لاکھ48ہزار742افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق ، ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں 3ہزار128مریض زیرعلاج ہیں ، اس وقت اسپتالوں میں 366 مریض وینٹی لیٹرپرہیں ،ملتان میں67 ،اسلام آباد میں 51 ،پشاورمیں 40 اورلاہورمیں 35 فیصد وینٹی لیٹرپر مریض موجود ہیں ۔

Read Comments