ڈنڈا بردار جتھے بدحواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈنڈابردار جتھےبدحواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہرکررہےہیں،راجکماری اورچیلےعوام کوڈنڈےتھماکراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئےہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈنڈا بردار جتھے بدحواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہرکررہےہیں!راجکماری اوراس کےچیلےمعصوم عوام کو ڈنڈےتھماکراوچھےہتھکنڈوں پر اترآئےہیں۔
ڈنڈا بردار جتھے بدحواس PDMکی پریشانی ظاہر کررہےہیں!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 11, 2020
راجکماری اور اسکے چیلے معصوم عوام کو ڈنڈے تھماکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ شاہی خاندان ذاتی مفادات کیلئے ایک بار پھر سیاست کو انتشار، فساد کیجانب دھکیل رہاہے! سپریم کورٹ پر حملہ، اداروں پر پتھراؤ،دھمکیاں ن لیگ کی شناخت ہے!
فردوس عاشق اعوان نےاپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ شاہی خاندان ذاتی مفادات کیلئےایک بارپھرسیاست کوانتشاراورفسادکی جانب دھکیل رہاہے!سپریم کورٹ پر حملہ،اداروں پر پتھراؤ اوردھمکیاں (ن)لیگ کی شناخت ہے!۔