شائع 10 دسمبر 2020 10:51pm

کورونا کی دوسری لہر، 3 ہزار سے زائد کیسز منظر عام پر

کورونا وائرس کی قاتل لہر آج بھی کئی زندگیاں نگل گئیں ۔ تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ۔ اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی اور پشاور میں آدھے وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھرگئے۔

خطرناک کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اموات اور کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزارایک سو اڑتیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ چھپن مریض جان سے گئے ۔ سب سے زیادہ پنجاب میں تئیس افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیراعلی سندھ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پشاورانتظامیہ نے بھرپور ایکشن دکھایا اورمختلف علاقوں میں اٹھارہ سو دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے ۔ دو سو سے زائد افراد پر جرمانے بھی کیے گئے۔

Read Comments