'مینار پاکستان کا جلسہ غیر قانونی '
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کا جلسہ غیر قانونی ہوگا ۔ اسٹیج پر موجود قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے استعفوں کا اعلان کرکے آخری پتہ پہلے کھیل لیا۔ ان کو اب شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا
ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا جلسہ غیر قانونی ہوگا۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ آج کے ناٹک کا مرکزی کردار نواز شریف ہیں، نواز نے پیپلزپارٹی کیساتھ کیا کیا ۔ سب جانتے ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ مولاناکاسینیٹ کےحوالےسےبیان جمہوریت کیخلاف سازش ہے۔
Read Comments