اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2020 10:12pm

سرفر پر شارک کا خوفناک حملہ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ہوائی کے ساحل کے قریب ایک شخص پر شارک کے حملے کے بعد بیلا بونگ پائپ ماسٹرز سرفنگ ایونٹ روک دیا گیا۔ شارک کے حملے میں زخمی ہونے والا سرفر 2 دن تک زندگی موت کی جنگ لڑنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہونولو بے پر شارک کے حملے میں سرفر بُری طرح زخمی ہوا تھا، جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

منگل کی صبح شارک کے حملے کا نشانہ بننے والا 56 سالہ سرفر اب چل بسا ہے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر ویمنز فائنل روک دیا تھا۔

enter image description here

واضح رہے کہ مینز فائنل میں امریکا کے جوشوا مونز نے پہلی اور پیرو کے میگوئیل ٹوڈیلا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Read Comments