ارطغرل غازی 2 روزہ نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ "ارطغرل غازی" میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین التان دوزیاتن پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اداکار اور پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن "ارطغرل غازی" 2 روزہ نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
اداکار انگین التان دورے کے دوران کورونا کی شدت کی وجہ سے کسی قسم کی پبلک سرگرمیوں سے گریز کیا گیا ہے تاہم ان کے کورونا کے پھیلاؤ میں قابو پانے کے بعد پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں کنسرٹ کی توقع کی جارہی ہے۔
ارطغرل ڈرامہ سیریز پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکی ہے اور پاکستانیوں کی اس قدر مقبولیت کے بعد یہ ڈرامہ سیریز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
Read Comments