اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2020 12:59pm

پاک بحریہ نےکمبائنڈٹاسک فورس 151کی کمانڈ سنبھال لی

اسلام آباد:پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151کی کمانڈ سنبھال لی، پاک بحریہ کے کموڈورعبد المنیب کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کے نئے کمانڈر تعینات کردیئے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی، نئے تعینات ہونے والے کموڈور عبد المنیب نے اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اوران کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ ملکر کام کرتی رہے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس - 151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر ِنگرانی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، جس کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی،بحری قزاقی اور سمندر میں دہشتگردی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے پہلے کمانڈ ترکی کے پاس تھی پاک بحریہ نویں مرتبہ کمانڈ سنبھال رہی ہے۔

Read Comments