لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5 دہشتگرد گرفتار
لاہور:کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،شاہدرہ کے علاقے سے 5دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور پاکستانی و افغانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی نے سول سیکرٹریٹ لاہور پر بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنا دیا،سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے شاہدرہ کے علاقہ میں کارروائی کی اور 5دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو دو ماہ قبل پاکستان پہنچے تھے،ان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، پاکستانی و افغانی کرنسی اور بھارتی ویزا درخواست فارم برآمد کرلئے گئے۔
حساس ادارے کے مطابق دہشتگردوں کو حملے کا ٹاسک جلال آباد افغانستان میں دیا گیا تھا،جس میں بھارتی ایجنسی را بھی ملوث تھی۔
گرفتار کئے گئے دہشتگردوں میں سمر کند، عبدالرحمان، عمران، وزیر گل اور عصمت اللہ شامل ہیں۔