پی ڈی ایم کااسٹیئرنگ کسی کے پاس،انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے،فوادچوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اسٹیئرنگ کسی کےپاس،انجن کسی اورکے کنٹرول میں ہے۔
وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اسٹیئرنگ کسی کےپاس،انجن کسی اورکے کنٹرول میں ہے جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی بریک کسی اورکے پاؤں کےنیچے ہے۔
پی ڈی ایم والوں کی سٹئیرنگ کمیٹی کا سٹئیرنگ کسی کے پاس، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے جبکہ بریک کسی اور کے پاؤں کے نیچے ہے۔ ڈرائیور پختہ نہیں اور لندن سے پی ڈی ایم کا گئیر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی گاڑی کا حادثے سے دوچار ہونا یقینی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 10, 2020
فواد چوہدر ی کاٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈرائیوربھی پختہ نہیں اورلندن سےپی ڈی ایم کاگیئرلگانےوالوں کی ہینڈ بریک کراچی والےکھینچ دیتےہیں،پی ڈی ایم کی گاڑی کاحادثےسےدوچارہونا یقینی ہے۔