شائع 10 دسمبر 2020 09:17am

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 56 اموات، 3,138 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 56افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8,603ہوگئی جبکہ مزید3,138 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد429,280ہوگئی ۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے ،بار بار بے احتیا طی سے کونے کونے میں کورونا پھیل گیا۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,138نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کوروناکے مریضوں کی تعداد4لاکھ29ہزار280ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 89ہزار687ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ25ہزار250افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں50ہزار762،اسلام آباد میں33ہزار695،بلوچستان میں17ہزار604 ،گلگت بلتستان میں4765اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7517کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج کورونا سے ریکارڈ اموات سامنے آگئیں۔

ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید56مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8547ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3099افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 3265،خیبرپختونخوا میں 1439،اسلام آباد میں348،بلوچستان میں171اور گلگت بلتستان میں 98اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث183 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ46ہزار376 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,575مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,030 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ74ہزار301مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار202کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3138افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 59لاکھ06ہزار146افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments