شائع 10 دسمبر 2020 09:01am

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے2جوان شہید

راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر میں ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ،شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے 38سالہ لانس نائیک طارق اور 31 سالہ سپاہی ظروف شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں فوجی جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

Read Comments