شائع 09 دسمبر 2020 11:31pm

سندھ ہائیکورٹ: جزائر سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور کرلی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے سندھ حکومت کو بائی پاس نہ کرنے کی یقین دہائی کرائی تھی، لیکن اب معاہدے کیے جارہے ہیں، کل کہا جائے گا کہ عالمی معاہدہ ہوا اس لیے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے ڈی سیلی نیشن معاہدے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو پندرہ جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیا اور ڈی سیلی نیشن پلانٹ کے معاہدے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔

Read Comments