وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 1.8 ارب مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظور کیا گیا ۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہراشرفی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مذہبی ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا پاکستان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا داعی رہا ہےموجودہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اتحاد امہ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
پاکستان نے 1.8 ارب مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
انہوں نے مطلع کیا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک کے شکرگزار ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے موثر سفارتی کاوشیں بروئے کار لانے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی موثر ترجمانی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ۔