شائع 09 دسمبر 2020 07:53pm

اسمبلیوں سے استعفے ، مولانا، پی پی کو منانے میں ناکام

پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے آخری آپشن قرار دےدیا ۔ پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک میں مولانا، پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکرنے میں ناکام ہوگئے، مزید ملاقاتوں پر اتفاق کرلیا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت کی مولانا فضل الرحمان کے گھراہم بیٹھک میں مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہے، ان تحفظات پر مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے موقف سے پی ڈی ایم سربراہ کو آگاہ کردیا۔

پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ سب سے پہلے پی ڈی ایم کے اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد کیا جائے اور استعفے آخری کارڈ ہونا چاہئے کیونکہ پہلے استعفے دیئے تو پھر حکومت پر دباو کو بڑھانے کے لئے دیگر آپشن مشکل ہوں گے، پیپلزپارٹی مشاورت کے لئے سی ای سی کا اجلاس بھی بلانا چاہتی ہے،

دوسری طرف مسلم لیگ ن حکومت کو ٹف ٹائیم دینے کے لئے ہر آپشن استعمال کرنے کے موقف پر قائم ہے ۔

Read Comments