شائع 09 دسمبر 2020 07:01pm

دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا

کوئنز ٹاؤن: قرنطینہ سے نکلنے کے بعد شاہین گراؤنڈ میں ان ایکشن ہوگئے اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاؤن میں پاکستان شاہینز اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی الگ الگ ٹریننگ ہوئی جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لیکچر بھی دیا۔

شاہینوں نے ٹریننگ کے دوران نیٹس پر بھرپور مشقیں کیں۔ قومی کھلاڑی کہتے ہیں کہ مشکل وقت گزر گیا، امید ہے سیریز سے قبل ردھم میں آجائیں گے۔

enter image description here

enter image description here

enter image description here

enter image description here

دوسری جانب آج پاکستان میں کرکٹ فینز کیلئے بڑی خوشخبری بھی آگئی ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان آئے گی۔ پروٹیز بورڈ نے جنوری میں دورے کی تصدیق کردی۔

enter image description here

سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی اور قرنطینہ کی مدت پوری کرے گی۔

Read Comments