لاک ڈاؤن کے خواہش مند آج جلسے کررہے ہیں،وزیر اعظم کی تنقید
سیالکوٹ:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے خواہش مند آج جلسے کررہے ہیں،عوام ماسک پہنیں ورنہ موسم سرما مشکل ہوجائے گا،پاکستان کو صنعتی ملک بنائیں گے، ملک سے غربت کا خاتمہ سب سے بڑا مقصد ہے، پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر سیالکوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ایئر سیال کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایئرسیال کےافتتاح پربزنس کمیونٹی کو مبارکبادپیش کرتاہوں،سیالکوٹ کےکاروباری افرادنےاپناایئرپورٹ خودبنایا،سیالکوٹ مستقبل میں ملک کاکاروباری مرکز بننے جارہا ہے،ایئرسیال سےمقابلے کی فضا پیدا ہوگی،نئی ایئرلائن سے مسابقت میں اضافہ ہوگا، انڈسٹری کو درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کوروناکی پہلی لہرمیں اللہ تعالیٰ نےہم پر کرم کیا،کوروناکےدوران عوام کی صحت اور کاروبارکوتحفظ دیا،بھارت میں سخت لاک ڈاؤن سےغربت میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو اپوزیشن پہلےتنقیدکرتی تھی کہ سخت لاک ڈاؤن کیوں نہیں کیاآج وہی اپوزیشن جلسے جلوس کرتی پھر رہی ہے۔
وزیراعظم نے عوام کو ایک بار پھر ماسک پہننے کی ہدایت کرتے کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکی روک تھام کابہترین ذریعہ ماسک کا استعمال ہے،سردیوں کا موجودہ موسم خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو صورتحال بگڑسکتی ہے،عوام اور صنعت دونوں کو بچانے کیلےس احتیاط ضروری ہے،کورونا بڑھ گیا، سب کو ماسک پہننے کی تاکیدکرتاہوں۔
عمران خان نے کہا کہ حماداظہراوررزاق داؤدتاجروں سے رابطے میں رہتے ہیں،کاروباری برادری کے اعتمادسےصنعتکاری میں اضافہ ہوگا،ہم نےکاروبارمیں درپیش رکاوٹوں کوختم کرنا ہے،نچلےطبقے کو غربت سےنکالنااولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ گلگت بلتستان ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گیا ہے،بلوچستان،قبائلی اضلاع اورجنوبی پنجاب کوترقی دینی ہے،پاکستان کو صنعتی ملک بنائیں گے، ملک سے غربت کا خاتمہ سب سے بڑا مقصد ہے، پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کےبغیرغربت ختم نہیں کرسکتے،برآمدات پرتوجہ دینےسے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا،نئےبلدیاتی انتخابات میں اختیارات نچلی سطح تک لائیں گے،شہروں کےمعاملات میئرکے دائرہ اختیار میں ہوں گے،میئرکا انتخاب براہ راست ووٹنگ کےذریعے ہوگا۔