شائع 09 دسمبر 2020 12:52pm

احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو ہفتے بعد مزید بندشیں لگانی پڑسکتی ہیں،اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیراسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اجتماعات میں پابندی پرعمل درآمد نہیں ہورہا،احتیاطی تدابیرنہ اپنائیں توہفتے بعد مزید بندشیں لگانی پڑسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کورونا کی پہلی لہر کے اقدامات پرعالمی سطح پر پذیرائی اور وباء کی دوسری لہرکے خطرے سے آگاہ کیا ۔

وفاقی وزیراسد عمر نے کہاکہ پہلی لہرمیں حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا، دنیا پاکستان کی مثال دے رہی ہے، بدقسمتی سے دوسری لہر پرعملدرآمد نہ ہونے سے وباء تیزی سے بڑھ رہی مجموعی کیسز میں اضافہ ہورہا ، اگرصورتحال مزید بگڑی تو مزید سیکٹرزبند کرنے پڑسکتے ہیں۔

اسد عمرنے کہاکہ جمہوری نظام عوامی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہے،عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنے کیلئے نہیں ،جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوگا، جب رہنماء کہتے جلسے سے وبا ءکا تعلق نہیں تواس سے نقصان ہوتا۔

این سی او سی کے سربراہ نے مزید کہاکہ جن سیکٹرز کو بند کیا گیا ان کی ریلیف کیلئے جلد کام ہوگا۔

Read Comments