پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا
اسلام آباد:پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت کیلئے خصوصی پرومو جاری کردیا ،1971جنگ میں ہنگور نے دشمنوں کو کبھی نہ بھولنے والے بہادری کے کارنامے کی عظیم تاریخ رقم کی۔
پاک بحریہ کی جانب سے ہنگور ڈے کے موقع پرخصوصی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔
پاک بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کیخلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
#PakNavy is celebrating HANGOR day to commemorate historic event of sinking of INS KHUKRI & intensely damaging INS KIRPAN by PNS/M HANGOR during 1971 war. #PakNavy has released a special promo on HANGOR Day.#HangorDayPakNavy pic.twitter.com/eP9HDH9jnZ
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 9, 2020
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوزہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کُکری کو غرقاب کیا اور دوسرے جہاز کرپان کومفلوج کر دیا تھا یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست ونابود کیا ۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے 4 مارچ 2019 کودشمن کی آبدوزکا سراغ لگا کر اسے اپنے پانیوں میں واپس دھکیل دینے کا واقعہ بھی دشمن کیلئے شدید ہزیمت کا باعث ہے۔