شائع 09 دسمبر 2020 11:43am

اسپیکر سے بات ہوئی ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر چل رہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر صاحب سے بات ہوئی،ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر چل رہے ہیں،کسی رکن اسمبلی نے استعفیٰ نہیں بھیجا،مولانا اور مریم جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا،مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ اسپیکر صاحب سے بات ہوئی ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر ہی چل رہے ہیں ،ایک بھی رکن اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ نہیں بھیجا۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان اور مریم بی بی جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونا، تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے۔

Read Comments