اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2020 12:03pm

ملک بھرمیں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 7.78 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد:ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.78فیصد ریکارڈکی گئی ،کراچی ،حیدرآباد اورمیرپور بتدریج سرفہرست ہے جبکہ صوبوں میں سندھ میں 13.1 اور خیبرپختونخوا میں 10.6 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)مارننگ سیشن ہوا۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی، گزشتہ ایک روز میں 7.78 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 21.80 رہی ، جس کے بعد حیدر آباد 19.03 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ میرپور میں 13.3 ، پشاور13.2 اور ایبٹ آباد میں11.82 فیصد مثبت کیسزکی شرح رپورٹ ہوئی۔

صوبوں میں سندھ 13.1،خیبرپختونخوا10.6 اور آزاد کشمیر میں 9.8 فیصد مثبت کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی،اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں داخل کورونا کے 58فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

دنیا بھر میں 2.28 فیصد شرح اموات کے مقابلے میں پاکستان میں2فیصد ہے ملک میں کورونا سے اموات میں71 فیصد مرد اور 76 فیصد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

Read Comments