اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2020 03:20pm

ترقی پذیر ممالک کرپٹ اشرافیہ کے باعث غربت کا شکار ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ترقی پذیرممالک کرپٹ اشرافیہ کےباعث غربت کا شکار ہیں،امیرممالک،آف شور کمپنیز میں رقم کو ٹھکانے لگاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی منی لانڈرنگ پرقابوپانےکی پالیسی کےمنصوبےکا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں،ترقی پذیرممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کےباعث غربت کاشکارہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے بااثر افراد منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتے ہیں، انہی کی وجہ سے یہ ممالک مفلسی کےگھاٹ اتارےجارہے ہیں۔

Read Comments