اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2020 01:13pm

پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید60 ہلاکتیں،2,963 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 60افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8,547ہوگئی جبکہ مزید2,963 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد426،142ہوگئی ۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے ،بار بار بے احتیا طی سے کونے کونے میں کوروناوائرس پھیل گیا،مہلک وباء سے کیسز اور اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,963نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کوروناکے مریضوں کی تعداد4لاکھ26ہزار142ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ87ہزار684ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ24ہزار804افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں50ہزار506،اسلام آباد میں33ہزار420،بلوچستان میں17ہزار540 ،گلگت بلتستان میں4761اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7427کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج کورونا سے ریکارڈ اموات سامنے آگئیں۔ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید60مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8547ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3081افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3242،خیبرپختونخوا میں 1429،اسلام آباد میں345،بلوچستان میں170اور گلگت بلتستان میں 98اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث182 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ45ہزار324 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,498مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,797 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ72ہزار271مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار092کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2963افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 58لاکھ65ہزار944افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments