جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی
لاہور: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نومبر کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے سیکیورٹی وفد نے کراچی اور لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں وفد نے بائیو سیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پروٹیز آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا سفر جاری ہے۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کے دورے کے امکانات بھی روشن ہیں۔
جنوبی افریقہ کے 5 رکنی سیکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں کراچی اور لاہور کا دورہ کیا تھا، وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا جبکہ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان نے وفد کو بریفنگ دی تھی۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان رواں ہفتے کے شروع میں متوقع تھا۔
واضح رہے کہ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔