نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں؟
پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نیلم بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نیلم منیر کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک نیلم منیر نے خود اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
Read Comments