اپوزیشن کے استعفوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی،لیکن روکیں گےبھی نہیں،نیب کوآج ختم کردیں،اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائے گی ،جوجواستعفادےگا اس حلقےمیں ضمنی انتخابات کرادیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے سینیئرکالم نگاروں سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سےزیادہ پراعتماد ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےاستعفے دیےتوالیکشن کرادوں گا، ہوسکتاہےکچھ ملک اپوزیشن کےپیچھے ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این آراواورکرپشن کےعلاوہ حکومت اپوزیشن سےبات کرنےکوتیارہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوروناکوعام آدمی اوراپوزیشن سنجیدہ نہیں لی رہی۔
پی ڈی ایم جلسے سے متعلق انہوں نے کہا کہ لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی،لیکن روکیں گےبھی نہیں، نیب کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی، اپوزیشن ہمیں الجھاناچاہتی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانےمیں تاخیرکی،معاشی طورپراب ہم سیدھےرستےپرچل پڑےہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنےدی رہی، لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے،لیکن مجھےیہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ کمزورنہیں ہے، عدالت کےفیصلے کااحترام کریں گے۔