شائع 08 دسمبر 2020 07:17pm

'بلاول بھٹو استعفوں سے متعلق واضح طورپرکہہ چکے ہیں'

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو استعفوں سے متعلق واضح طورپرکہہ چکے ہیں ۔ایک لمحے کی تاخیر کے بغیرسندھ حکومت کے وزراء کے استعفے سامنے ہونگے۔

نجی آن لائن کاروبار آسان دکان دگنی اڑان کی تقریب کےبعد ناصر حسین شاہ نے کہا آسان دکان کے زریعے ہم آسان بزنس کی طرف جارہے ہیں.سندھ حکومت انکو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہا بلاول بھٹو استعفوں کے متعلق واضح طورپرکہہ چکے ہیں۔ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر سندھ حکومت کے وزراء کے استعفے سامنے ہونگے۔

ناصرحسین شاہ نےکہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی وجہ سے وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وزیر اعظم نے گھبرا کر منہ پر ہاتھ پھیرنے شروع کردیے تھے۔ عام کرسیوں والوں، مائیک سسٹم والوں کو وزیر اعظم دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسان دکان سے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان کو گھر بیٹھے کاروبار کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

Read Comments