شائع 08 دسمبر 2020 04:55pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے بیشتر ایجنڈا آئٹمز نمٹا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے بیشتر ایجنڈا آئٹمز نمٹا دیئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امین الحق نے لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا، وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایم کیو ایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اجلاس میں نہ بلانے پراعتراض کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے کورونا کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

enter image description here

وزیراعظم نے پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم انہیں روکیں گے نہیں، انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، عوام کو اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویئے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں معاونین خصوصی سے متعلق عدالت کے فیصلہ کا جائزہ بھی لیا گیا اور آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

Read Comments