شائع 07 دسمبر 2020 11:12pm

'عمران خان کے جانےمیں چند دن رہ گئے'

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے جانے میں چند دن رہ گئے ۔ انہیں گھر بھیجنے کی آخری ذمہ داری لاہور پر آگئی ہے۔

پی ڈی ایم جلسے سے قبل مریم نواز لاہور کو جگانے نکل پڑیں۔

جگہ جگہ کارکنان سے خطاب کیا۔ وہ کہتی ہیں عمران خان کے جانے میں چند دن رہ گئے ۔ انہیں گھر بھیجنے کی آخری ذمہ داری لاہور پر آگئی ہے۔ جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔

مریم نوازنے لاہور کا طوفانی دورہ کیا۔ ان کا مختلف مقامات پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔

لیگی رہنما نے مائیک سنبھالا اور حکومت پر خوب دھاڑیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ 13دسمبر کو آر یا پار ہوگا، حکومت کے دن پورے ہوگئے اور اب وزیراعظم گھر جائیں گے،ذمہ داری لاہور پر ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم کو تابعدار خان کا بھی لقب دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ تابعدار خان جلسہ نہیں رکے گا،ملتان میں ہوا یہ تو لاہور ہے۔

مریم نواز نے حمزہ شہباز کا پیغام بھی سنایا۔ اس دوران حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے بے تاب کارکنان گانوں پر رقص کرتے رہے۔

Read Comments