شائع 07 دسمبر 2020 11:06pm

جامعہ احسن العلوم کے مہتمم زر ولی انتقال کرگئے

جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم مفتی زر ولی خان انتقال کرگئے۔

سی ای او انڈس اسپتال ڈاکٹرعبدالباری کے مطابق مفتی زر ولی خان کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا،گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لایاگیا تھا۔

مفتی زر ولی کی عمر سڑسٹھ برس تھی،انہوں نے انیس سو اٹھہتر میں احسن العلوم کے نام سے دینی درس گاہ قائم کی، وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی رہے۔

Read Comments