شائع 07 دسمبر 2020 08:01pm

کراچی : ٹماٹر، آلو سمیت تمام سبزیاں مہنگی

مہنگائی کا جن تاحال بے قابوہے۔ کراچی میں ٹماٹر آلو سمیت تمام سبزیاں مہنگی ہیں، شہریوں نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کر دیا۔

شہر قائد میں مہنگائی کے وار جاری ہیں ، سبزیوں کے دام آسمان پر پہنچ گئے۔ ٹماٹر، پیاز، آلو، بھنڈی، مٹر، گاجر کوئی سبزی سستی نہیں۔

شہری کہتے ہیں دو وقت کا کھانا کھانا مشکل ہوگیا۔ بازار میں مٹر دو سو ساٹھ روپے، آلو ستر روپے، پیاز ساٹھ، بھنڈی دو سو اور توری ایک سو چالیس روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

Read Comments