شائع 07 دسمبر 2020 07:14pm

کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز ٹف ہونگی، وسیم اکرم

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز ٹف ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کیویز کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کے پاس دس دن کا وقت ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز ٹف ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے نیوزی لینڈ میں 14 روز مشکل تھے، اس طرح کی صورتحال ذہنی طور پر بہت اثرانداز ہوتی ہے۔

Read Comments