شائع 07 دسمبر 2020 07:11pm

بینکنگ کورٹ: نواز شریف کے کزن زاہد شفیع کے وارنٹ گرفتاری

بینکنگ عدالت نے نوازشریف کے کزن زاہد شفیع سمیت کشمیر فیڈز لمیٹڈ کے مالکان اور ڈائریکٹرز کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

بینکنگ عدالت کے جج چودھری ظفر اقبال نعیم نے بینک الفلاح کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں ایس ایچ او گلبرگ کی جانب سے گرفتاری پر عملدرآمد کے متعلق رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ گھر پر ریڈ کیا گیا لیکن مگر ملزمان موجود نہیں تھے۔

عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نجی بنک کے جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زاہد شفیع سمیت دیگر مالکان نے بینک سے 2007ء میں قرض حاصل کیا، مالکان نے 14 کروڑ 86 لاکھ 87 ہزار روپے مالیت کے سویا بین اور مکئی کے تھیلے رہن رکھوائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی سے بچنے کیلئے مالکان نے رہن شدہ سٹاک چوری کروایا۔ عدالت زاہد شفیع، شہزاد جاوید، فرزانہ جاوید، عثمان جاوید اور دیگر مالکان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم صادر کرے۔

Read Comments