غذر، برف باری ، سیاحوں کی آمد
غذر میں ہر طرف برف ہی برف شدید سردی کے باوجود سیاح برف سے انجوائے کرنے کے لیے غذر کی خوبصورت وادی پھنڈر پہنچ گئے ۔
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔غذر کی تحصیل یاسین اور پھنڈر میں برفباری نے علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے ہیں۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر ان خوبصورت علاقوں میں ونٹر سپورٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے تو سیاحوں کی بڑی تعداد ان خوبصورت علاقوں کا رخ کرسکتی ہے۔
ایک طرف پورے علاقے نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے تو دوسری طرف یہاں کے آبشاروں نے بھی برف کے پوشاک زیب تن کئے ہیں۔
Read Comments