شائع 07 دسمبر 2020 01:00pm

منشیات اور کرپشن کی لعنت سے پورے معاشرے کو لڑنا ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منشیات اور کرپشن کی لعنت سے پورے معاشرے کو لڑنا ہوگا،منشیات کے پیسے نے ملک میں کرپشن بڑھائی، منشیات کا پیسہ غلط سیاستدانوں کی مدد کیلئے استعمال ہوا،ہمیں معاشرےکومنشیات کی لعنت سےبچاناہے۔

پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے راولپنڈی میں اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں منشیات کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر توجہ نہیں دی گئی،افغان جہادکےدوران پہلی بارپاکستان میں منشیات کاسناافغانستان سے پاکستان میں منشیات آتی اور آگے جاتی تھی، 80 کی دہائی میں جس نے منشیات سے پیسہ بنایا اس کو غلط سمجھا ہی نہیں گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں70لاکھ افرادمنشیات کےعادی ہیں،نیوزی لینڈاورسری لنکاکی آبادی70لاکھ سےکم ہے،منشیات کاعادی شخص پورےخاندان کیلئےمسئلہ بن جاتا ہے،کرپشن اورمنشیات فروشی کی روک تھام کیلئےکام کرناہوگا،منشیات کے پیسے نے ملک میں کرپشن بڑھائی،منشیات کا پیسہ غلط سیاستدانوں کی مدد کیلئے استعمال ہوا،ہمیں معاشرےکومنشیات کی لعنت سےبچاناہے،اللہ تعالیٰ نےانسانوں کومنشیات سے دور رہنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئس منشیات اسکولزمیں پھیلتی جارہی ہے،صرف اےاین ایف ملک سے منشیات کا خاتمہ نہیں کرسکتی ،معاشرہ ہی اس برائی کوجڑسےختم کرسکتا ہے،کرپشن کےپیسےسےغلط قسم کی سیاسی مہم چلائی جاتی ہے،70لاکھ منشیات کےعادیوں کامطلب70لاکھ گھرمتاثرہیں۔

Read Comments