سانحہ حویلیاں طیارہ حادثے کو 4 برس بیت گئے
کراچی:سانحہ حویلیاں طیارہ حادثے کو 4برس بیت گئے،7دسمبر 2016کو ہونے والے اندوہناک حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 مسافر شہید ہوگئے تھے۔
ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں بٹولنی میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 طیارہ حادثے کو 4سال گزر گے گئے ۔
7دسمبر 2016کو پی کے 661 نے چترال سے اڑان بھری حویلیاں کے علاقے بٹولنی میں گر کر تباہ ہوا۔
حادثے میں معروف نعت خواں اورمذہبی اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد شہید ہو گے تھے ،جنید جمشید کی دل سوز آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
آج بھی بٹولنی کی فضاء سوگوارہے ،جاے حادثہ پر اسکول کے بچوں نے فاتحہ خوانی کی جبکہ جاے حادثہ سے جہاز کے پرزے 4 سال گزر جانے کے بعد بھی آج بھی ملے رہے ہیں ۔
Read Comments