ملک بھرمیں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 9.71 فیصد ہوگئی
اسلام آباد:ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.71 فیصد ہوگئی، کراچی میں خطرناک حد تک کیسز میں اضافہ ہوا ،کراچی 21.31 مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ پہلے ،ایبٹ آباد 17.86فیصدکے ساتھ دوسرے اورپشاور16.66فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)میں مارننگ سیشن ہوا۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ کراچی مثبت کیسزکی شرح میں پہلے نمبر پرآگیا، کراچی میں مثبت کیسزکی شرح 21.31 تک پہنچ گئی۔
کراچی کے بعد ایبٹ آباد کا دوسرا نمبر ہے، ایبٹ آباد میں مثبت کیسزکی شرح 17.86فیصد ہوگئی جبکہ پشاور16.66 فیصد مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی میں 12.09 اور لاہورمیں 9.74 فیصد مثبت شرح رپورٹ ہوئی۔
صوبوں میں بھی سندھ سرفہرست ہے، سندھ میں 15.83 ،آزاد کشمیر11.93 اور بلوچستان میں 11.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 81 فیصد مثبت کسیز شہری علاقوں سے آئے۔
ملک بھرمیں تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار539 تک پہنچ گئی۔
بریفنگ میں مزیدبتایا گیاکہ ملک بھر کے 4 ہزار503 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، گزشتہ دوہفتوں میں 40 ہزار یومیہ کورونا ٹیسٹنگ رہی۔