پاکستان میں کورونا سےمزید 37 ہلاکتیں، 3,795 نئے کیسز رپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید37افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8,398ہوگئی جبکہ مزید3,795 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد420,294ہوگئی ۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے ،بار بار بے احتیا طی سے کونے کونے میں کورونا وائرس پھیل گیا،مہلک وباء سے کیسز اور اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,795نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کوروناکے مریضوں کی تعداد4لاکھ20ہزار294ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 84ہزار486ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ23ہزار 762افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں49ہزار676،اسلام آباد میں32ہزار816،بلوچستان میں17ہزار466 ،گلگت بلتستان میں4732اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7356کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج کورونا سے ریکارڈ اموات سامنے آگئیں۔ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید37مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8398ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3019افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 3177،خیبرپختونخوا میں 1413،اسلام آباد میں341،بلوچستان میں169اور گلگت بلتستان میں 98اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث181 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ55ہزار354 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,539مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,530افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ56ہزار542مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران39ہزار076کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3795افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 57لاکھ94ہزار242افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔