پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7 مریض جاں بحق
خیبر پختونخوا میں انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث ہلاکتوں کا واقعہ سامنے آیا ہے، پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا کے سات مریض دم توڑ گئے، آکسیجن کی کمی سے دیگر وارڈز میں موجود مریض بھی متاثرہوئے۔
ترجمان کے ٹی ایچ فرہاد خان کا کہنا ہے کہ اسپتال کیلئے راولپنڈی سے آکسیجن آتی ہے، راولپنڈی سے آکسیجن سلنڈر بروقت نہیں پہنچ سکے۔
انھوں نے کہا کہ موسم سرما میں آکسیجن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، آکسیجن سلنڈر نہ آنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیر صح خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں رپورٹ سامنے لائی جائے گی، جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تیمورجھگڑا کا کہنا ہے کہ اسپتال میں رات کو 90 کورونا کیسز تھے، اسپتال میں اس وقت کورونا کے 85 کیسز ہیں، خدانخواستہ اموات میں اضافہ ہوا تو میڈیا کو بتائیں گے۔