شائع 06 دسمبر 2020 09:43am

پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات، تعداد 8361 ہوگئی

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 55 ہزار 12 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 53 ہزار 126 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 162 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 11، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، سندھ میں ایک لاکھ 82 ہزار 473، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 955، بلوچستان میں 17 ہزار 440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں 20.12 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6 اور سندھ میں 14.1 فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.69، راولپنڈی میں 4.95، فیصل آباد 6.81 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.17، سوات میں 7.32، کوئٹہ میں 9.91 اور میرپور میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10.57 فیصد تک آگئی۔

Read Comments