شائع 05 دسمبر 2020 04:04pm

بابر اعظم کو صرف کرکٹ پر ہی فوکس رکھنا چاہیئے، وسیم اکرم

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں کی ہمت ہے کہ وہ بند ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی مشکل وقت سے گزرہے ہیں، نیوزی لینڈ سیریز کے دوران کرکٹرز کی کارکردگی پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے کپتان ہیں، اُنہیں صرف کرکٹ پر ہی فوکس رکھنا چاہیئے۔

وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے دیگر علاقوں کی صفائی میرا کام نہیں وہاں کے منتخب نمائندوں کا ہے۔

Read Comments