Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2019 06:28pm

سری لنکا کیخلاف سیریز: تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا

لاہور: سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل (بدھ) سے لاہور میں شروع ہوگا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کے حوالے سے اب تک اپنی حکومت کی جانب سے گرین سگنل نہیں مل سکا۔

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم بدھ سے تیاریوں کا آغاز کرے گی، ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگے گا جبکہ حتمی اسکواڈز کا اعلان اکیس ستمبر کو کیا جائے گا۔

پاکستان سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ستائیس ستمبر سے نو اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں شیڈول ہے لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اب تک دورے کے حوالے سے اپنی حکومت کی طرف سے گرین سگنل نہیں مل سکا۔

سری لنکن حکومت نے سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کئے تھے جس کے بعد بورڈ نے سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینےکی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

Read Comments