امریکا میں برفانی طوفان

.
شائع 24 فروری 2026 11:10am

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ برفباری کے اس طوفان کو ”بلیزرڈ آف 2026“ کہا جارہا ہے۔ اس برفباری سے شمال مشرقی علاقوں خاص طور پر نیو انگلینڈ، نیویارک، نیو جرسی، پنسلوانیا اور ڈیل ویئیر شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں کئی جگہوں پر 2 سے 3 فٹ تک برفباری ہوئی ہے۔ جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاگوارڈیا، نیوآرک ایئرپورٹس پر 10 ہزار فلائٹس منسوخ ہوئی ہیں، 6 لاکھ گھرانوں میں بجلی بند ہے، سڑکیں بلاک ہیں، متعدد اموات اور اربوں کا معاشی نقصان رپورٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ان تمام مشکلات کے ساتھ ساتھ شہریوں نے برفباری کا لطف بھی اٹھایا، برفانی ماحول میں سیلفیاں اور تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔