حیدرآباد: ریٹائرڈ پولیس افسر راحت زیدی کی گولی لگی لاش برآمد

ریٹائرڈ ڈی ایس پی راحت زیدی کے فلیٹ میں کوئی اور موجود نہیں تھا، پولیس
شائع 10 دسمبر 2025 05:03pm

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی راحت زیدی کی گولی لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش ریٹائرڈ پولیس افسر کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پولیس نے فلیٹ سے ریٹائرڈ ڈی ایس پی راحت زیدی کی گولی لگی لاش برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق راحت زیدی کے فلیٹ میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ واقعے کی تحقیقات فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس نے علاقے کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Hyderabad

جرائم

DSP Rahat zaidi

Police officer dead body Found

Latifabad