ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر دھماکا، 3 اہلکار شہید

شہداء میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل
شائع 03 دسمبر 2025 11:39am

ڈی آئی خان کے پنیالہ پولیس تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہداء میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہا۔

AAJ News Whatsapp

موقع پر ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او بھی روانہ کر دیے گئے ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ مزید صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔


Dera Ismail Khan

Explosion

3 personnel martyred

on police mobile