پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی
شائع 23 نومبر 2025 07:13pm

پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ٹیم ورلڈکپ جیت لیا، مسقط میں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی۔

مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا۔

قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اسنوکر پلیئرز نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

سیمی فائنل مقابلے میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کا شاندار مقابلہ کرتے ہوئے 3-1سے فتح اپنے نام کی تھی۔

snooker

mohammad asif

snooker team world cup

asjad iqbal