ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر بارودی مواد کے دھماکے میں 2 اہلکار شہید

آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے
شائع 20 نومبر 2025 09:25pm

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس چوکی ٹکواڑہ کی بکتر بند گاڑی پر بارودی مواد کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی ، ہتھالہ گلوٹی روڈ پر علاقہ کڑی ملنگ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو بہادر پولیس اہلکار سیف الرحمن اور رمضان شہید ہوگئے ہیں جبکہ سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق چار زخمی پولیس اہلکار کفایت، شاہد، محبوب عالم اور آصف رحمان کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Dera Ismail Khan

7 injured

two police personnel killed

Takwara village

Explosives blast