وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا

جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ کی شمولیت سے ججز کی تعداد 7 ہوگئی
شائع 17 نومبر 2025 10:35am

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی ایک سادہ مگر اہم تقریب میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا، جس کے بعد آئینی عدالت میں ججز کی کل تعداد 7 ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججوں سے حلف لیا۔

AAJ News Whatsapp

تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے عہدیداران اور وکلاء بھی موجود تھے۔

وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

اس سے قبل جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں۔

جسٹس کریم خان آغا نے بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج حلف اٹھا لیا چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے سب سے پہلے ایوانِ صدر میں اپنا حلف اٹھایا تھا۔

نئے دو ججوں کی شمولیت کے بعد آئینی عدالت میں ججز کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

Took oath

court

judges

Federal Constitutional

Two more