وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان

پارٹی آج وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان کرے گی، مظفرآباد میں سیاسی ہلچل عروج پر
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2025 12:11pm

مظفرآباد میں آج سیاسی ہلچل عروج پر ہے، جہاں پیپلزپارٹی کی قیادت وزیراعظم چوہدری انوار کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ پارٹی آج اپنے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا بھی اعلان کرے گی، جس کے لیے چوہدری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے بھرپور تیاری کر لی ہے اور وزیر قانون میان عبدالوحید عدم اعتماد کی قرارداد لیکر مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں، جہاں آج اسمبلی میں سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیار، مطلوبہ تعداد میں ارکان نے دستخط کردیے

آزاد کشمیر: وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات

پیپلزپارٹی آج وزارت عظمیٰ کے اپنے امیدوار کا بھی اعلان کرے گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق چوہدری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے جمع کرانے کے بعد مظفرآباد میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، اور حکومتی و اپوزیشن رہنما اسمبلی میں اپنی حمایت کے لیے سرگرم ہیں۔

Prime Minister

No Confidence

likely to be

submitted today

against Azad Kashmir

motion