اب ڈرونز کریں گے مجرموں کا پیچھا، پنجاب سیف سٹی کا نیا سیکیورٹی پلان تیار

ڈرونز ون فائیو سسٹم کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ ون فائیو پر کال موصول ہوتے ہی ڈرون حرکت میں آجائیں گے، حکام
شائع 02 نومبر 2025 05:33pm

لاہور میں اب لٹیرے لوٹ مار کے بعد بھاگ نہیں پائیں گے، کیونکہ یہ جہاں جائیں گے ڈرونز پیچھے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دس ڈرونز کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری کے بعد آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈرونز کی پہلی کھیپ کے بعد مزید دس ڈرونز منگوائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق لاہور کے بعد مرحلہ وار پنجاب بھر کے لیے ڈرونز خریدے جائیں گے۔ اب واردات کر کے ملزمان کا فرار مشکل ہو گا۔ جدید ڈرونز ملزمان کا تعاقب کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز ون فائیو سسٹم کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ ون فائیو پر کال موصول ہوتے ہی ڈرون حرکت میں آجائیں گے۔

AAJ News Whatsapp

حکام نے بتایا کہ ڈرون دس بڑے تھانوں کی حدود میں بلند عمارات پر نصب ہوں گے جبکہ ڈرونز کے ورک اسٹیشن بھی عمارات پر ہوں گے۔ کمانڈ ملتے ہیں خود کار فضا میں ہوں گے۔

حکام کے مطابق ڈرون شہر میں پندرہ کلومیٹر تک پٹرولنگ کرسکے گا جس کی قیمت بائیس سے پچیس لاکھ روپے ہے۔

safe city project

drones in punjab

will recognize robbers